پاکستانی سیاست پر گہری نظر رکھنے والی شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پولیس فورس میں خواتین نمائندگی میں اضافے کو خوب سراہا۔
گزشتہ روز صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس کی وردی پہن کر پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ان وائرل ویڈیوز میں ایک مریم نواز کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کی گئی تقریر کی بھی ہے جس نے بختاور بھٹو کی توجہ حاصل کرلی۔
وائرل ویڈیو میں مریم نواز نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اورکہاکہ آج پہلی کم عمر خاتون پولیس اہلکار کو اعزازی شمشیر دی گئی یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، میں نے آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ خواتین پولیس اہلکار تعداد 7 ہزار ہے جو کہ کم ہیں، اضافہ ہونا چاہیے بلکہ میری خواہش ہے کہ پنجاب پولیس میں خواتین کی نمائندگی 50 فیصد سے زیادہ ہو۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اس تقریر نے بختاور بھٹو کو بھی متاثر کیا ہے۔
انہوں نے اایکس پر مذکورہ و ائرل کلپ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت عمدہ، پولیس فورس میں خواتین کی مساوی نمائندگی قابل ستائش عمل ہے۔