• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ قیمت پر نیلام

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اپنے پہلے سفر کے دوران ڈوبنے والے بدقسمت بحری جہاز ٹائی ٹینک سے ملنے والی نادر طلائی گھڑی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ گھڑی ٹائی ٹینک پر سوار اس وقت کے دنیا کے امیر ترین شخص جان جیکب آسٹر (جے جے اے) کی لاش سے ملی تھی۔

حال ہی میں برطانوی کمپنی ہنری ایلڈریج اینڈ سن نے بدقسمت بحری جہاز کے اس مسافر کی قیمتی گھڑی نیلامی کے لیے پیش کی۔

برطانیہ میں ہونے والی نیلامی کے دوران مذکورہ طلائی گھڑی 1.17 ملین پاؤنڈز (2.23 ملین ڈالرز) کی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی۔

یہ گھڑی، جس پر امیر ترین مسافر جان جیکب آسٹر کے نام کے پہلے حروف ’جے جے اے‘ کندہ ہیں، 1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک سے ملنے والی نوادرات میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہوئی ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا تھا۔

حالیہ نیلامی کے دوران بحری جہاز کے بینڈ ماسٹر والیس ہارٹلی کا وائلن بیگ بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا، جو 2 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہوا۔

خاص رپورٹ سے مزید