• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر حملہ آور 1 اور افغان دہشتگرد بےنقاب

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

پاکستان پر حملہ آور 1 اور افغان دہشتگرد بے نقاب ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں 7 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں 1 افغان باشندہ نکلا جس کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ملک الدین مصباح افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کے بے شمار واقعات افغانستان سے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گرد قاری امجد اور حافظ گل بہادر اس وقت افغانستان میں ہیں، افغان شہری بھی ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ساتھ شامل ہو کر پاکستان پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید