• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی خواتین اگلے 2 ماہ پنک بس سروس میں مفت سفر کرسکیں گی


کراچی کی خواتین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، شہر کی خواتین اگلے 2 ماہ پنک بس سروس میں مفت سفر کرسکیں گی۔

 وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال ٹالپر کی خواہش پر پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

فریال ٹالپر نے کہا کہ وہ پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے پر شرجیل میمن کی شکر گزار ہیں۔

کراچی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت خواتین کیلئے مخصوص پنک بسوں کے نئے فلیٹ کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی، جس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

خواتین کیلئے مخصوص 10 نئی بسوں کے اضافے کے بعد پنک بسوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، سندھ پہلا صوبہ ہےجہاں خواتین کیلئے مخصوص بسوں کا آغاز کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید