• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں

لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔

غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید