• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا

سکھر میں مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت حملہ کرکے بیوی کو بچالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نہر سے کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کیا اور ٹانگ جبڑے میں دبا کر خاتون کو نہر میں گھسیٹ کر لے گیا، شوہر حُب علی ملاح نے بروقت چھلانگ کر بیوی کو مگرمچھ سے بچایا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر مگرمچھ کے حملے کا واقعہ نارا کینال کی آر ڈی 115 شاخ میں پیش آیا۔

قومی خبریں سے مزید