• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئر چیف کا پاکستان سے شکست کے 3 ماہ بعد بنا ثبوت 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

بھارتی ایئر چیف نے پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد بنا ثبوت 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف اچانک جاگ گئے۔

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت چھ طیارے تباہ کرنے کا دعوی کردیا۔

بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔

بھارتی ایئر چیف نے تین ماہ بعد بھی بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے اپنی ایئر فورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک بھی سنا دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید