• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی، ڈرون اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد پر مختلف راستے بند کیے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر 2  منٹ کا اسٹاپ کریں گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ سہولت صرف کل 23 اپریل کیلئے مہیا کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید