• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کمپنیاں اوور بلنگ سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ،پلاننگ وڈیولپمنٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کی کمپنیاں اووربلنگ سے سندھ کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں، کے الیکٹرک،حیسکو اور سیپکو اوور بلنگ کررہی ہیں ،تمام سرکاری دفاتر میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کے حوالے سے کے الیکٹرک حیسکو اور سیہکو کو رقم ادا کردی گئی ہے لیکن ان اداروں نے 70 فیصد اسمارٹ میٹرز نصب نہیں کئے گئے ،یہ انکشاف انھوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں ملک گروپ آف کمپنیز،مائی انرجی اورہینیرسن کی جانب سے سولر انرجی کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ناصر شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک،حیسکو اور سیپکو کراچی سمیت سندھ کے عوام سے اوور بلنگ کی مد کروڑوں روپے وصول کیے ان کے خلاف اوور بلنگ پر ایکشن لیا گیا ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے حکم پرعوام سے اوور بلنگ کی مد میں لئے گئے پیسے واپس بھی دلوائے ہیں،سرکاری اداروں میں بھی اوور بلنگ کی شکایت تھی جسے دور کرنے کے لیے اسمارٹ میٹر کی ادائیگی کی گئی ،ہم نے100،200اور300یو نٹ والے صارفین کا ڈیٹا لیا ہے۔