کراچی( اسٹاف رپورٹر )پرانا گولیمار میں گینگ وار گینگ وار سرغنہ ریاست عرف چھوٹا اور نصیر عرف چوچا کی سرپرستی میں چلنے والی گٹکا ماوا کی فیکٹری پکڑی گئی،فیکٹری سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا، کتھہ، پتی، پیکنگ مشین، مکسچر مشین و دیگر سامان برآمد کیا گیا اور رشید عرف بلابٹ نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔