• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی،پشین (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیر ستان جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 13 دہشتگرد مارے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دس، شمالی وزیر ستان میں ایک جبکہ پشین میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اسی طرح ایک اور مقابلے میں ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید