• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جعلی بینک گارنٹی کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے71کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی جعلی بنک گارنٹی کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔ ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن(ر)ظفر اقبال نے پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک روڈ ہا ؤسنگ اسکیم اسلام آ باد غلام فرید شیخ کو چارج شیٹ جاری کردی ،ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤ سنگ اتھارٹی نے معاملہ کی باضابطہ انکوائری کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی ہے۔ چیف انجنیئر کرنل (ر) امتیاز الحق خٹک کو کمیٹی کا چیئر مین اور ڈائریکٹر لا ء باسط خان کو ممبر مقرر کیا گیا۔ چارج شیٹ فیڈر ل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایمپلائز ریگولیشنز 2020کے تحت جاری کی گئی ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نو مئی 2023 کو 716 ملین روپے کی بنک گارنٹی وصول کی جو کورنگ لیٹر کے بغیر تھی۔
اہم خبریں سے مزید