• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک کی پروموشن کے لئے دائر پٹیشن مسترد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) فیڈرل سروس ٹریبونل نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ہسپتال اسلام آ باد ڈاکٹر امان اللہ خان پرومو شن کیلئے دائر کی گئی پٹیشن مسترد کردی ۔ کیس کی سماعت چیئر مین مسٹر جسٹس (ر )روح الا مین خان اور ممبرعاصم اکرم نے کی ۔ در خواست دہندہ نے وزار ت قومی صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ہسپتال کو فریق بنایا اور موقف اختیار کیا کہ وہ 1996میں گریڈ سترہ میںبطور میڈیکل افسر بھرتی ہو ئے۔ 2014میںانہیں گریڈ اٹھارہ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو افسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔اب گریڈ انیس میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی ان کا حق بنتا ہے ۔ ڈپٹی ایگزیکٹو افسر کی دو پوسٹیں بھی خا لی ہیں۔ ترقی کیلئے ڈی پی سی کا اجلاس بھی 29جو لائی 2022کو طلب کیا گیا لیکن اسے موخر کردیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید