• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے اخبار فروشوں میں راشن تقسیم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے اخبار فروشوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے دفتر میں تقریب ہوئی، 174اخبار فروشوں میں راشن تقسیم کیا گیا ،صدر الخدمت فاؤ نڈیشن جنوبی پنجاب انجینئراحمد عمار یاسرنے کہاکہ بدترین مہنگائی کی صورتحال نے ہر طبقہ فکر کے لیے معاشی پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں چاہیے تو یہ کہ حکومت ایسا نظام بنائے کہ ضرورت مند کو اس کی دہلیز پر سہولیات ملیں، تقریب سے اخبار فروش یونین کے صدرملک نواز اتیرا،جنرل سیکرٹری نوید ڈمرا نے شکریہ اد اکیا اور کہا کہ نفسا نفسی کے دور میں الخدمت جیسا سماجی ادارہ معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، تقریب میں ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن احمد چغتائی،ملک عرفان اترا،ہمایوں شہزاد،،ظفر علی خان نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے حافظ محمد اسلم،رانا انور،ہمایوں شہزاد،نوید ڈمرا نے بھی خطاب کیا،احمد چغتائی،ملک عرفان اترا، حاجی شہزاد ،ظفر علی خان دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید