• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کے بھائی کے استعفے کی کاپی سامنے آگئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف کے استعفے کی کاپی سامنے آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان خیبر پختونخوا کابینہ سے فارغ ہوگئے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر انتظامیہ نے خالد لطیف کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بھائی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کی اور سوشل میڈیا پر خالد لطیف کا استعفیٰ شیئر کردیا۔

خالد لطیف خان کے استعفیٰ کے متن میں کہا گیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میرے بھائی شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نامزد کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے سے دیے گئے استعفیٰ میں کہا گیا کہ ہم موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، اس لیے مجھے عہدے سے ہٹاکر پی ٹی آئی کے کسی ورکرز کو مقرر کیا جائے۔

دوسری طرف شیر افضل مروت نے کہا کہ بھائی نے مشاورت سے 30 اپریل کو استعفیٰ پیش کیا تھا، ایک ہی گھر میں دو سرکاری عہدے رکھنے کا جواز نہیں۔

قومی خبریں سے مزید