• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک اور منگولیا میں تعلیمی معاہدہ ہوگیا

اولان باتور(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )اور منگولیا کے مابین منگولیا میں معیاری پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ایک کروڑ50لاکھ ڈالر کے اضافی قرض معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ بینک کے منگولیا کے لیے دفتر نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط اولان باتور میں منگولیا کے وزیر خزانہ بولڈ جاوکھلان اوراے ڈی بی کے مشرقی ایشیا کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد احسان خان نے کیے۔بینک نے کہا ہے کہ جاری 5کروڑڈالرمالیت قرض معاہدہ اقتصادی مشکلات کے دوران تعلیم تک پائیدار رسائی کے لیے نومبر 2017 میں منظورکیا گیا تھا جس کا مقصد حکومت کو پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔بینک نے مزید کہاکہ اضافی مالی اعانت کے منصوبے سے تین مزید اسکولوں اور چھوٹے بچوں کے چھ مزید اسکولوں کی تعمیر، توسیع اور تزئین و آرائش کے ذریعے جاری منصوبے کے دائرہ کار کو وسعت ملنے کی توقع ہے۔
یورپ سے سے مزید