• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں تعلیمی شعبے کی خود نگرانی کروں گا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا  کہنا ہے کہ ملک میں تعلیمی شعبے کی خود نگرانی کروں گا، اگر ہم یکسو ہو کر چلے تو پاکستان ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کرے گا۔

اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چیلنجز پر قابو پاکر ایٹمی قوت بنا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستانی قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شہباز  شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بچوں کےلیے وظائف، یونیفارم کا بندوبست کیا، پنجاب میں برطانوی حکومت کے تعاون سے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کیے، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا، بچوں سے مشقت کروانے والے والدین کو تعلیم کے لیے رقم دی۔

قومی خبریں سے مزید