• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا ورکرز اور اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل کے فوری حل کو ترجیحی طور پر یقینی بنایا جائے،تفصیلات کے مطابق ،گزشتہ روز سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو اور ڈائریکٹر پریس ریاض میمن شریک ہوئے ۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ صحافی برادری کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی خواہاں ہے۔صحافیوں کی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل دشواریوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے اور ان کے مالی مسائل حل کئے جائیں۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل کے فوری حل لو ترجیحی طور پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای سمیت تمام تنظیموں سے مسائل اور ان کے حل سے متعلق مشاورت کی جائے۔میڈیا ورکرز اور اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کیےجائیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ عوام تک آسان اور جلد رسائی کے لئے تمام محکموں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بنائے جائیں۔عوام کی فلاح و بہبود کے حکومتی منصوبوں سے متعلق عوام کو بذریعہ میڈیا بھرپور آگہی دی جائے۔تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں و منصوبوں سے متعلق عوام کو تفصیلی آگہی دی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید