• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، زرداری، بھنڈ برادری تصادم، پانچ افراد کی ہلاکت کا تصفیہ

نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ )زرعی زمین کے تنازع میں بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان دو سال قبل ہونے والے تصادم میں پانچ افراد کی ہلاکت کا تصفیہ سندھ یونائٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی سربراہی میں ان کے گاؤں مجید کیریو میں کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے قریب کچے کے علاقے میں زرعی زمین کے تنازے میں بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان دو سال قبل فائرنگ کے نتیجے میں بھنڈ برادری کے پانچ افراد جن میں معشوق بھنڈ، ٹوھ بھنڈ، ایاز بھنڈ، صابو بھنڈ اور اکبر بھنڈ شامل تھے ہلاک ہوئے تھے اور بن برادری کے افراد نے پانچوں مقتولین کی لاشوں سمیت تین روز تک قاضی احمد قومی شاھراہ پر دھرنا دیا تھا ۔
ملک بھر سے سے مزید