• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسکو کے اضافی 4 لاکھ ٹن گندم خریداری کی گائیڈلائنز / SOPs جاری

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (PASSCO) نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر 14لاکھ ٹن گندم کی بجائے18لاکھ8ہزار318میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے نظر ثانی شدہ گائیڈ لائنز اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز جاری کر دیئے ، گندم کی قیمت 3900 روپے فی 40کلو گرام کے تحت فارمرز گندم کے کسانوں کی رجسٹریشن متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں 9سے 5بجے سہ پہر تک شروع کر دی گئی ہے۔ اے سی آفس سے گرداوری ریکارڈ حاصل کیا جائیگا۔ کسانوں کو ایک سپیشل ٹوکن نمبر رجسٹر کے مطابق دیا جائیگا۔ ریونیو آفیسر محکمہ زراعت کے نمائندے علاقے کے نمبردار /معزز شہری پاسکو سنٹر انچارج پر مشتمل رجسٹریشن کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو کسانوں‘ کاشت کاروں کی رجسٹریشن کی تصدیق کریں گی۔ اہل قرار دیئے گئے کاشتکاروں کو 530روپے فی بیگ کے ریٹ پر پاسکو کے نام پی او/ڈی ڈی/سی ڈی آر جمع کرانا ہونگی۔ ساڑھے 12ایکڑ تک گندم کی کاشت والے مستند مصدقہ کاشتکار کو باردانہ دیا جائیگا۔ فی ایکڑ 8بیگ پاسکو مستند کاشتکار کو دیگا۔ ساڑھے 12ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کرنے والے کو زیادہ سے زیادہ 100بوریاں ملیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید