• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاربن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز، ڈرافٹ پر اتفاق رائے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے کاربن مارکیٹ میں ٹر یڈنگ کیلئے پایسی گائیڈ لائنز کے ڈرافٹ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔ سات رکنی کمیٹی کے سر بر اہ وزیر قانون و انصاف ہوں گے۔ دیگر چھ ممبران میں مو سمیاتی تغیر کی کو اآرڈی نیٹرٗ سیکرٹری اقتصا دی امور ڈویژن ٗ سیکرٹری وزارت تجارت ٗ ڈبلیو ٹی او کے مستقل نمائندے علی سر فرازٗ ایس ڈی پی اآئی کے ایگزیکٹو ڈ ائریکٹر عابد سلہری اور سیکرٹری وزارت مو سمیاتی تغیر شامل ہیں۔ کمیٹی کو یہ ٹاسک دیاگیا ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے در میان کاربن مارکیٹ میں ٹر یڈنگ کیلئے پا لیسی گائیڈ لائنز میں پائے جانے والے اختلاف رائے کو ختم کرے اور ہم اآہنگی و اتفاق رائے و مفاہمت پیدا کرے ۔ کمیٹی چاروں صوبوں ٗ گلگت بلتستان اور اآزاد کشمیر کی حکو متوں کے نمائندوں سے بات چیت کرے گی اور پالیسی گائیڈ لائنز کے ڈرافٹ پر اتفاق رائے پیدا کرے گی۔ اتفاق رائے پیداہونے کے بعد یہ ڈرافٹ منظوری کیلئے قومی مو سمیاتی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جا ئے گا۔ کمیٹی کو دو ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید