کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق پانے والی نئی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ کی پروموشن کا تہلکہ اب کھلنے جا رہا ہے۔ سحر انگیز کہانی کا باقاعدہ آغاز ہفتے کی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے ہوگا۔ میگا ڈرامہ سیریل کی کہانی ریحانہ آفتاب کے قلم کی جادوگری ہے جسے دلکش اور حسین منظر کشی کے ساتھ محسن مرزا کی ہدایات نے دلچسپی کے پیرائے میں ڈھالا ہے۔ نئے ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں محمود اسلم، حنا بیات، ساجد حسن، حبا علی، ہارون شاہد اور ساتھی فنکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دانش تیمور اور حبا بخاری کی کیمسٹری بھی اس کہانی میں جان ڈال دے گی۔ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی محبت کی اس حسین داستان کو سماج کے رویوں سے بچا کر کیسے بنائیں گے لازوال؟ یہ سارا احوال ناظرین نئی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ کے پریمیئر اور میگا ایپی سوڈ کی صورت میں ہفتے کی رات 8 بجے سے 10 بجے تک ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔