• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد (جنگ نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے این اے207شہید بینظیر آباد پر بی بی آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر خارج کر دی اور آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے ہے کہ این اے 2027 پر پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی درست بنیادوں پر تھی اور پی ٹی آئی امیدوار نے جو ثبوت پیش کئے وہ حقائق پر مبنی نہیں تھے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران، درخواست گزار کے وکیل تسلی بخش وضاحت فراہم کرنے میں ناکام رہے، پٹیشن میں دستیاب بنیادوں کو دہرانے کے باوجود درخواست گزار کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ریمیڈی حاصل کرنے کے باوجود درخواست گزار بجلی بل کی ادائگی میں ناکام رہے۔
اہم خبریں سے مزید