• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکوؤں نے ایک اور زندگی چھین لی،سائٹ سپر ہائی تھانے کی حدود میں فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا،رواں برس ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہو گئی۔مقتول کی شناخت 25 سالہ فیصل کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔مقتول کے بھائی عمران نے بتایا کہ چھ ماہ سے فلور ملز میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا،مقتول فیصل کا آبائی تعلق مردان سے تھا، پانچ بھائیوں میں چوتھے نمبر پر اور غیر شادی شدہ تھا،بھائی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ہماری کمر توڑ دی۔مقتول کے ساتھی وقاص کے مطابق منیجر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ریکوری کے لئے جارہا تھا کہ راستے میں دو ڈاکوؤں نے روکا۔ڈاکوؤں نے نقدی موبائل فونز سب چھینا اور فرار ہوئے۔مقتول کے پاس اسلحہ تھا،اس نے اپنے پستول سے فائرنگ کی تو ڈاکوؤں نے جوابی فائر کیاڈاکوؤں کی پستول سے چلی گولی فیصل کو پیٹ میں لگی جس سے اس کی جان چلی گئی۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ تدفین کے لئے میت آبائی علاقے مردان کے جائیں گے۔رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید