• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی، 5 افراد ہلاک


چین کے شہر گوانگ ژو میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی، گاڑیاں اور درخت بھی ہوا کے بگولے کی زد میں آ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولے سے فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ہوا کے بگولے کی وجہ سے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

گرد و غبار کے ساتھ سفر کرتے ہوا کے بگولے سے دن میں اندھیرا چھا گیا تھا۔