• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج شاکراللّٰہ کے اغوا کی کہانی سامنے آگئی


سیشن جج وزیرستان شاکر اللّٰہ مروت کے اغوا کی کہانی سامنے آگئی۔

ٹانک سے گزشتہ روز سیشن جج کو 20 سے 25 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناکہ لگا کر اغوا کیا۔

ملزمان نے ناکہ لگا کر گاڑی روکی اور جدید اسلحے سے فائرنگ کی، جس پر جج اور ڈرائیور گاڑی سے اتر گئے۔

ملزمان جج اور ڈرائیور کو گاڑی میں جنگل کی طرف لے گئے اور بعد میں گاڑی کو آگ لگادی۔

ملزمان نے ڈرائیور کو اپیا پیغام دے کر چھوڑ دیا اور جج کو موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید