وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔
یہ منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس میں دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور وزیرِ اعظم انوارالحق شریک ہوئے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر سمیت اہم سیاسی رہ نماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام اور وزیرِ توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورتِ حال کا مفصل جائزہ لیا گیا اور اس کے حل پر غور کیا گیا۔
کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔