• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات نتیجہ خیز ہونگے، پاکستان کی سپورٹ جاری رکھینگے: آئی ایم ایف مشن چیف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف کا کہنا ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

آئی ایم ایف مشن چیف کا اس حوالے سے گفتگو میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

آئی ایم ایف مشن چیف کے مطابق قرض پروگرام کا سائز اور حجم آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز ہوئے، معیشت کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے۔

مشن چیف نے یقین دہانی کرائی کہ معاشی ٹیم کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

آئی ایم ایف مشن نے معاشی ٹیم کے ساتھ تعارفی سیشن کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات بھی کی۔

تجارتی خبریں سے مزید