• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دے تو صوبائی افسر کو تعینات کرنا چاہیے، تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری کو جانا چاہیے۔

پشاور سے جاری بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دے تو صوبائی افسر کو چیف سیکریٹری تعینات کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ندیم اسلم چوہدری کو الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ منصفانہ انتخابات کروانے میں ناکام رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس شرمناک دھاندلی کی علامت ہیں، ان دونوں کو جانا چاہیے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ انتخابات سے متعلق عدالتی انکوائری میں ان کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید