وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔ کسانوں کو اچھی خبر سنائیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں بلال یاسین نے کہا کہ اجلاس میں کسانوں کے مطالبات سامنے رکھ کر فیصلے کریں گے۔
صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری کے معاملے پر کل کے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اچھی خبر سنائیں گے، امید ہے کسانوں کو احتجاج کی ضرورت نہیں ہو گی۔
پنجاب حکومت آج کسانوں سے گندم کی خریداری کےلیے کوئی فیصلہ نہیں کرسکی تھی، حکومتی سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے سے کسان پریشان ہیں۔