• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم پاکستانی صحافی بابر مغل انتقال کر گئے

پیرس (نمائندہ جنگ) پی جے ایف فرانس کے سینئر صحافی بابر مغل وفات پا گئے۔وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کےصدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ،سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا،سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس چوہدری شاہین اختر،پی جے ایف کے سربراہ خان یونس،رضا چوہدری،زاہد مصطفی اعوان،منیر ملک ،سید شاہزیب ارشد کے علاوہ سیکڑوں افراد نے بابر مغل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،ادارہ منہاج القران لاکورنیو سنٹر میں اظہار تعزیت کرنے والوں کی آمد جاری ہے، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس میں سفیر پاکستان افتخار احمد اور پریس کونسلر سنجیلا نوید نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی تھی۔
یورپ سے سے مزید