پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ دبئی میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔
پراپرٹی لیکس پر شیر افضل مروت نے ردعمل دیا اور اعتراف کیا کہ دبئی میں وہ اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں پراپرٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور الیکشن کمیشن میں 6 سال سے ڈکلیئر ہے۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ بیرون ملک پراپرٹی کی تصدیق ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سےکی جاسکتی ہے۔