• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں شوہر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون تھانے کی حدود عبدالرحمن ٰگوٹھ ایم پی آر کالونی میں گھر سے 25سالہ اسماء زور حفیظ کی لاش ملی،جسے تیز دھار آلہ کی مدد سے قتل کیا گیا تھا، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا ،پولیس کا کہنا ہےکہ اسماء کو اسکے شوہر حفیظ نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر مبینہ غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ،پولیس نے ملزم ضامن کو گرفتارکرلیا ہے جو مقتولہ کا دیور ہے، جبکہ شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید