• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WEF ہمیں مصنوعی ذہانت کے انقلاب تک لے جائیگا‘ سعودیہ

ریاض (شاہدنعیم)سعودی وزراءکا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم ہمیں صنعتی انقلاب سے مصنوعی ذہانت کے انقلاب تک لے جائے گا‘ ہمیں معاشرتی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ماحولیاتی آگاہی پر کام کرنا ہوگا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے تحت منعقد ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم ہمیں صنعتی انقلاب سے مصنوعی ذہانت کے انقلاب تک لے جائے گا‘ فورم کی وجہ سے ہم نہ صرف ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جائیں گے بلکہ ممکن ہے آئندہ ہمیں کوانٹم تک بھی ہمیں لے جائے۔مصنوعی ذہانت کے اس دور میں انسان اور آلات ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید