• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے مسلمان گورنر عارف خان نے ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ یہاں آنا میرے لئے صرف خوشی کی بات نہیں بلکہ یہ میرے لئے بڑے اعزازکی بات ہے کہ میں نے یہاں آکر پوجا کی۔ عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہاہوں۔ گورنر عارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مُورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سُنے جاسکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید