جدہ (شاہدنعیم) جدہ میں پاکستان انویسمنٹ سمٹ اور ا سمارٹ ایکسپو کا انعقاد ہوا ہے۔ایکسپوکا مقصد تعمیراتی منصوبوں کے مواقع کو سعودی عرب کی منافع بخش مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے۔ پاکستان قونصلیٹ کے بیان کے مطابق تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا’ آپ آگے آئیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو سپورٹ کریں‘۔ان کا کہنا تھا ’ایکسپو کا انعقاد ایک عملی قدم ہے۔ اس سے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومتی کوششوں کو تقویت ملے گی۔قونصل جنرل خالدمجید نے کہا یہ صرف شروعات ہیں،مجھے یقین ہے یہ ایکسپو سرمایہ کاروں کے لیے ایک لانچنگ پیڈ فراہم کرے گیا۔