• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح، اسرائیلی طیاروں کی عمارتوں پر بمباری، شمالی غزہ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی ایف سولہ لڑاکا طیاروں اور مسلح ڈرونز کی رفح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 34ہزار945ہوگئی ہے، رفح سے 4روز میں ایک لاکھ 10ہزار فلسطینیوں کا انخلا، شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں بم حملے کے دوران 4اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے رفح میں جاری فوجی آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ اسرائیلی زمینی افواج کے حملوں کیساتھ ساتھ طیاروں اور ڈرونز نے بھی رفح پر بمباری کی ہے ۔ اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز کہا کہ اس کے چار فوجی ہلاک، ایک افسر سمیت چار شدید زخمی ہوگئے، دھماکا غزہ میں ایک اسکول کے قریب ہو جس میں ایک افسر سمیت دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔فوج نے بتایا کہ چار فوجی غزہ کےجنوبی محلے زیتون میں ایک اسکول کے قریب ایک دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹنےسے مارے گئے۔ علاوہ ازیں، اسرائیلی فوج نے کہا کہ جنوبی غزہ میں لڑائی میں دو فوجی شدید زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں علاج کے لیےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے کہا کہ اس نے زیتون کے قریب بارودی سرنگوں اور زیادہ دھماکہ خیز زمینی آلات کادھماکہ کیا۔حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے رفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا۔اسرائیلی فوج کے غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 271 ہوگئی۔

دنیا بھر سے سے مزید