• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UAE کا گولڈن ویزا دینے کا سلسلہ جاری، فنکار بے حد خوش

 کراچی (رپورٹ، اختر علی اختر ) بالی وڈ کے سپر اسٹارز کے بعد پاکستانی شوبزنس ستاروں کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا ملنا شروع ہو گیا۔فنکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یو اے ای کا گولڈن ویزا دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔سپر اسٹار صبا قمر، مایا علی، عائزہ خان، حمائمہ ملک، یشما گل، حاجرہ یامین اور ثناء جاوید کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔شہرت یافتہ فنکار علی ظفر، فخر عالم، مزاحیہ جوڑی عرفان ملک علی حسن، ہمایوں سعید،جنید خان اور منیب بٹ کو بھی گولڈن ویزے سے نوازا گیا۔ یہ فنکار ویزے کے بعد اب یو اے ای میں مستقل قیام اور آزادی سے بزنس بھی کر سکتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے دبئی کئی برسوں سے دونوں ممالک کے فنکاروں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دبئی میں ہونے بڑے میوزک کنسرٹس اور ایوارڈز تقاریب میں دونوں ملکوں کے سپر اسٹارز کو شاندار پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔ٹی وی، تھیٹر اور فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو یو اے ای کا دس برس کا گولڈن ویزا دیا گیا،جس پر فنکار بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی لاجواب پرفارمنس کی بدولت دلوں پر راج کرنے والے فنکاروں میں فلم اسٹار صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کا دس سال کا اعزازی گولڈن ویزا دیا گیا۔صبا قمر کو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ انہیں بالی وڈ سپر اسٹار عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈم، میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔پاکستان میں ان کو فلم گھبرانا نہیں ہے ،میں بھی شاندار کامیابی ملی۔ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے ٹی وی ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرکے اپنی پہچان بنائی ۔فلم اسٹار مایا علی کو فلم طیفا ان ٹربل اور پرے ہٹ لو ، میں پسند کیا گیا۔ انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔جیو اور شعیب منصور کی فلم بول، میں لاجواب پرفارمنس سے اداکارہ حمائمہ ملک کو شہرت ملی۔انہوں نے بالی وڈ میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ فلم راجا نٹور لال میں بھی کام کیا تھا۔اداکار اور گلوکار علی ظفر نے پاکستانی اور بالی وڈ فلموں میں عمدہ اداکاری کی۔انہیں سب سے زیادہ سپر اسٹار کترینا کیف کے ساتھ فلم میرے برادر کی دلہن، میں پسند کیا گیا۔پاکستان میں ان کی پروڈیوس کی ہوئی فلم طیفا ان ٹربل، نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔انہیں ابتدا میں مقبول سونگ چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے، سے پہچان ملی۔اداکار جنید خان نے فلموں اور ڈراموں میں شاندار پرفارمنس سے ناظرین کے دل جیتے ۔اداکارہ حاجرہ یامین کو سب سے پہلے فلم مان جاو ناں،سے شناخت ملی۔
اہم خبریں سے مزید