• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو عہدہ لوٹا رہا ہوں، ناحق صدارت چھینی گئی، شہباز شریف پارٹی سربراہی سے مستعفی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پارٹی صدارت سے استعفی دے دیا ہے.

سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت کے لیے 18 مئی کو (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،جس میں نواز شریف کو پارٹی سربراہ منتخب کا فیصلہ بھی متوقع ہے .

 شہبازشریف نے 11 مئی 2024 کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو اپنا استعفی بھجوایا تھا ،پیر کو سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے استعفے کی کاپی میڈیا کو جاری کردی .

شہبازشریف نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ پارٹی اصولوں اور اقدار کے ساتھ پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے جماعت کی تاریخ کے اہم موقع پر یہ تحریر لکھ رہا ہوں، 2017 میں قائد محمد نوازشریف سے ناحق وزارت عظمی اور جماعت کی صدارت چھین لی گئی ہماری جماعت اور قیادت نے تمام مشکلات کا جرات اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا، دورابتلا و آزمائش میں قائد محمد نوازشریف نے جماعت کی صدارت کی امانت مجھے سونپی تھی، پوری دیانتداری اور جذبے سے یہ فرض ادا کرنے کی کوشش کی، میرے محبوب قائد کی بریت اُن کے باوقار کردار اور قوم کی خدمت کے بے داغ ماضی کی گواہی ہے.

 اس عہدے کو ہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے اپنے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں کہ وہ ملک اور جماعت کی راہنمائی فرمائیں، 2024 کے عام انتخابات کے بعد جماعت نے مجھے وزیراعظم بنایا، اپنے محبوب قائد محمد نوازشریف سے غیرمتزلزل وفاداری کا عہد دوہراتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید