• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم بحران، وزیراعظم نے ایم ڈی پاسکو سمیت 2 افسران معطل کردیے، تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے، کسان کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے پاسکو کے سٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ ہدایت پیر کو گندم کی طلب و رسد اور وفاقی حکومت کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کی ۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائینگے،وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہ کروائی گئی ؟ وزیراعظم نے تاکید کی کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار جلد از جلد تیار کی جائے ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید