• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینز کیخلاف فیصلہ کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کومومن آباد میں پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینز کے خلاف فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مومن آباد میں پی ٹی آئی سے منحرف وائس چئیرمینز محمد کبیر، عابد شاہ اور مخصوص نشست کی عابدہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ ان تمام منحرف امیدواروں کو ڈی سیٹ جائے۔ ان تمام افراد کو کے ایم سی میں عدم اعتماد میں ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکا جائے۔
اہم خبریں سے مزید