• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل سیکیورٹی پیٹرولنگ پر نظرِ ثانی کی درخواست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مارگلہ ہلز پر ٹریلز پر موٹر سائیکل پیٹرولنگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مراسلے کے ذریعے وزارتِ داخلہ سے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کر دی۔

وائلڈ لائف بورڈ کے مراسلے کے مطابق مارگلہ ہلز پر موٹر سائیکل پیٹرولنگ سے صوتی آلودگی پھیلے گی۔

مراسلے کے مطابق موٹر سائیکل پیٹرولنگ پُرسکون فضا کے لیے غیر مناسب ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریلز کی سیکیورٹی کے لیے موٹر سائیکل پیٹرولنگ کے بجائے متبادل طریقہ اپنایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیرِ داخلہ نے مارگلہ ہلز پر غیر ملکی وزیٹرز سے موبائل فونز اورنقدی چھینے جانے کے واقعے کے بعدموٹر سائیکل پیٹرولنگ کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید