وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےگوادر منصوبہ تاحال مکمل نہ ہونے کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ گوادر منصوبہ مکمل نہ ہونے میں کراچی کا مافیا ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کراچی پورٹ کے متبادل کوئی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے تو یہ مافیا اسے مکمل نہیں ہونے دیتا۔ کراچی پورٹ پر 4 ہزار ارب سالانہ کی کرپشن ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی حالیہ کشیدگی میں بھارت کا ہاتھ ہے، وہ کچھ لوگوں پر اُس نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے، وہ عالمی توجہ سری نگر سے ہٹا کر مظفر آباد کی طرف موڑنا چاہتا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات کو درست تسلیم کرتا ہوں، اسی ہم نے وہ کل حل کردیے ہیں۔
اس موقع پر حامد میر نے خواجہ آصف سے آزاد کشمیر احتجاج میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مانگے، جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی حمایت کچھ عناصر ہوسکتے ہیں۔