• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیزی چوک کے ارد گرد سےقابضین کو ہٹایا جائے،گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیزی چوک آئے روز بند ہونے سے علاقہ مکین اور ٹرانسپورٹرز سخت اذیت میں مبتلا ہے خیزی چوک کی مین وجہ بند ہونے کی یہ ہے کہ روڈ کے دونوں طرف دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے ریڑھی اور سبزی فروشوں والوں کو بٹھا رکھا ہے۔ روڈ کے دونوں جانب ریڈھی والوں اور تھڑا والوں کی بھرمار ہے جو کہ روڈ کے ایریا پر ناجائز قابض ہے جبکہ بائی پاس کا کام بھی سست روی سے ہو رہا ہے ہم متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ روڈ کے اس پاس تمام ناجائز قابضین کو ختم کیا جائے تاکہ خیزی مین چوک ائے روز بند نہ ہو چوک بند ہونے کی وجہ سے سمنگلی ایئر بیس اور ایئرپورٹ انے جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے این ایچ اے سے بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں مغربی بائی پاس روڈ کے کام میں خیزی چوک پر کام تیز کیا جائے کیونکہ روڈ بند ہونے کی مین وجہ خیزی چوک ہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید