پنجاب پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نواب ٹاؤن لاہور میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر فیصل بٹ کو اس کے بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں۔
مبینہ پولیس مقابلے کا واقعہ جمعہ کی شب لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا تھا جب پاکپتن پولیس تاجر یوسف بٹ کو لین دین کے معاملے پر گرفتار کرنے پہنچی تھی۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مطابق لاہور کی نواب ٹاؤن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کانسٹیبل کی لاش تحویل میں لی جبکہ تاجر فیصل بٹ کے بھائی کی گولی سے کانسٹیبل خلیل جاں بحق ہوا۔
واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نواب ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عارف والا پولیس اہلکاروں نے چھاپہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سادہ کپڑوں میں مارا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر تحقیقات کےلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی مرتب کردہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی۔