• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائی ٹپنگ کا اعتراف، گورٹن کے رہائشی کو ماحولیاتی ایکٹ کے تحت سزائیں

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) مانچسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے فلائی ٹپنگ کا اعتراف کرنے والے گورٹن کے رہائشی 49سالہ ڈینٹل چیووکو ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت سزا سنا دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مجرم فلائی ٹپنگ ، گلیوں میں کچرا پھینکنے، رہائشیوں کے کچرے کے کنٹینر کے ڈبوں کو عمارت کے سامان اور گھریلو فضلہ کو ڈمپ کرنےکیلئے استعمال کرتا تھا اور اس نے شہر میں کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی جہاں اس نے کچرے کو ڈمپ نہ کیا ہو جس پر مانچسٹر کے ایک مقامی شخص نے کونسل کی ماحولیاتی جرائم کی ٹیم کو کچرے کی تصاویر بنا کر شکایت کی اور ملزم کا پیچھا کرکے اس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے، رہائشی کی شکایت پر کونسل نے اسے انٹرویو کیلئے بلایا اور اسے مختلف چیزوں کو ڈمپ کرنے کی تصاویر بھی دکھائیں جس پر اس نے اعتراف کیا کہ اس نے ایسا کیا ہے۔ کونسل نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت میں کیس دائر کر دیا، عدالت نے کچرا غیر قانونی ڈمپ کرنے پر ڈینیل چیووکو ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1990سیکشن 33(5) کے تحت 24اپریل کو 12 ماہ کمیونٹی آرڈر، 3 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی کی سزا کے علاوہ 522 پونڈ جرمانہ اور 95پونڈ سرچارج ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ ملزم کو اس سزا پر مانچسٹر سٹی کونسل کے اسٹریٹجک ڈائریکٹر نیل فیئر لیمب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاص طور پر ایک خودغرض ماحولیاتی جرم تھا بلکہ اس کا مطلب یہ بھی تھا کہ مقامی باشندوں کے پاس اپنا کوڑا ڈالنے کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی کیونکہ ڈبے جو خالی کیے گئے تھے، ملبہ سے بھرے ہوئے تھے۔ کونسل اس ناانصافی پر توجہ دلانے کے لیے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی جرائم کی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جنہوں نے اس مقدمے میں کامیابی حاصل کی اس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور رہائشیوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ فلائی ٹپنگ کا شکار ہوئے ہیں تو کونسل اس پر تحقیقات کرے گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید