• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور چین کا اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ (نیوزڈیسک)روس اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری مزیدبڑھانے پراتفاق کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کے صدر ولادیمر پیوٹن نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر چین کے 2 روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ چین روس کا ہمیشہ ایک اچھا پڑوسی، دوست اور باہمی اعتماد کا شراکت دار رہے گا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت پرتپاک اور دوستانہ رہی۔ چینی صدر سے یوکرین بحران، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری پر بات کی۔
یورپ سے سے مزید