• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائی ٹینک کے مسافر کی سونے کی جیب گھڑی900,000 پاؤنڈ میں نیلام

لندن (پی اے) ٹائی ٹینک جہاز کے ایک متمول مسافر جون جیکب آسٹر کی ملکیتی سونے کی جیب گھڑی 900,000پائونڈ میں نیلام ہوگئی، یہ گھڑی تخمینی قیمت سے 6گنا زیادہ قیمت پر نیلام ہوئی، ابتدا میں اس گھڑی کے 150,000پائونڈ میں فروخت ہونے کی توقع کی جارہی تھی، ٹیکسوں اور دیگر اخراجات کی کٹوتی کے بعد گھڑی کے مالک کو صرف 1.175ملین پائونڈ دیئے گئے۔ نیلام کرنے والے اینڈریو الڈرج نے اس کی قیمت فروخت کو ورلڈ ریکارڈ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل ٹائی ٹینک کے مسافر کا وائلن بھی 900,000پائونڈ میں فروخت ہوا تھا، وائلن رکھنے کا کیس جو ٹائی ٹینک پر وائلن بجانے والے کی ملکیت تھا، 366,000پائونڈ میں فروخت ہوا تھا۔ ٹائی ٹینک سائوتھمپٹن سے نیویارک جاتے ہوئے 14 اپریل 1912 کو ایک برفیلی چٹان سے ٹکرا کر غرقاب ہوگیا تھا۔ برٹش ٹائی ٹینک سوسائٹی کے چیئرمین ڈیوڈ بیڈڈرڈ کے مطابق ٹائی ٹینک سے ملنے والی دیگر ٹائم پیس کے برعکس یہ گھڑی آسٹر کا بیٹا استعمال کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائی ٹینک سے برآمد ہونے والی اشیاء کے خریدار خواہ کوئی بھی ہو، بہت متمول ہوں، کا اوسط درجے کے اپنی خریدی ہوئی چیز نمائش کیلئے مستعار یالیز پر دے دیتے ہیں۔ ہنری البرج اینڈ سن کے منیجنگ ڈائریکٹر البرج کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک پر مجموعی طورپر2,200افراد سوار تھے اور ان سب کی الگ کہانیاں ہیں، ہم انہیں سن کر حیرت زدہ ہوتے ہیں، جہاز پر سے ملنے والی اشیاء کو، خواہ وہ گھڑی ہو یا وائلن یا اس کا کور، ہم نادر اشیاء تصور کرتے ہیں۔ ٹائی ٹینک سے ملنے والے وائلن کی نیلامی کے ساتھ ہی18 مئی1912 کو کولون میں وفات پانے والے مسٹر ہارٹلے کیلئے ایک خصوصی سروس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
یورپ سے سے مزید