• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن حکومت ناکام، ٹرمپ مقبولیت میں آگے ہیں، سروے

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ میں کرائے گئے حالیہ سروے میں امریکیوں کی اکثریت نے صدر بائیڈن کے دور حکومت کو ناکام قرار دے دیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سےکرائے گئے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبولیت میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن سے آگے ہیں۔سروے کے مطابق امریکی ووٹرز کی بڑی تعداد یعنی 49 فیصد میں سابق صدر ٹرمپ مقبول ہیں جب کہ موجودہ صدر بائیڈن کی مقبولیت 43فیصد ووٹرز میں ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق 55فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کا دور حکومت ایک کامیاب دور تھا جبکہ 44فیصد کے مطابق ان کا دور حکومت ناکام رہا۔دوسری جانب 61فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ موجودہ صدر بائیڈن کا اب تک کا دور حکومت ناکام رہا جب کہ 39فیصد نے اسے کامیاب دور کہا۔ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والوں میں سے 92 فیصد نے ٹرمپ کے دور حکومت کو کامیاب قرار دیا جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والوں میں سے 73 فیصد نے صدر بائیڈن کے اب تک کے دور حکومت کو کامیاب کہا۔کسی بھی جماعت سے تعلق نہ رکھنے والوں میں سے 51فیصد افراد نے ٹرمپ کے دور کو کامیاب قرار دیا جب کہ صرف 37فیصد نے صدر بائیڈن کے اب تک کے دور حکومت کو کامیاب کہا۔
یورپ سے سے مزید