• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں دور ، ایک شخص نے گندم درآمد کر کے 85 ارب کمائے، عون عباس

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما عون عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں حکومت میں ایک شخص نے یوکرین سے گندم درآمد کر کے 85ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گندم خریداری کے معاملہ اور کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نگراں حکومت میں گندم درآمد کرنے کی انکوائری کا کہہ چکے ہیں، جس طرح کسان مظلوم ہے اسی طرح پنجاب حکومت بھی مظلوم ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم درآمد اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہے اس کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے،ہمارے قبیلے کا کوئی شخص اس میں ملوث ہے تو اس کیخلاف عام آدمی سے ڈبل کارروائی ہونی چاہئے۔تحریک انصاف کے رہنما عون عباس بپی نےکہا کہ نہ مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہم مذاکرات چاہتے ہیں، اگر کبھی مذاکرات ہوئے تو ان سے کریں گے جن کے پاس اتھارٹی ہوگی،حکومت کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں کہ کسی کے ساتھ مذاکرات کرسکے، جن کے پاس اپنا وزیرداخلہ نہیں ان سے کوئی کیا مذاکرات کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید